وہاب ریاض کے چاہنے والوں کیلئے بر ی خبر آگئی

فاسٹ بالر سرجری کے سبب پاکستان کپ سے باہر ہوگئے

منگل 24 اپریل 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) فاسٹ بالر وہاب ریاض سرجری کے سبب پاکستان کپ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق 32سالہ وہاب ریاض کافی عرصے سے ناک کے مختلف مسائل کا سامنا کررہے ہیں جس سے نجات کیلئے ڈاکٹرز کی جانب سے اب انہیں آپریشن کا مشورہ دیا گیا جو28 اپریل کو ہوگا، اس کے بعد انھیں 2 سے ڈھائی ہفتے آرام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وہاب ریاض کو دورئہ برطانیہ کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا۔ سلیکٹرز کے اس فیصلے پر خاصی تنقید ہوئی تھی۔25 اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ میں وہاب ریاض کو پنجاب کی نمائندگی کرنا تھی۔۔