عارف والا،پولیس کی کارروائی ، 4 افراد گرفتار، 20لیٹرشراب و چرس برآمد

منگل 24 اپریل 2018 18:33

عارفوالا۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون، 4 افراد گرفتار، 20لیٹرشراب و چرس برآمد، تفصیل کے مطابق فیصل چوک میں پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لیاقت علی ، عبدالغفار اور انجم یعقوب کوگرفتارکرکی20 لیٹرشراب برآمد کرلی جبکہ محلہ ڈھکی قبولہ سے منشیات فروش شکیل احمد کو1435 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوںگرفتارکرلیا ، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :