متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کا سربراہی اجلاس 27 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا

منگل 24 اپریل 2018 18:41

متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اورجے یو آئی کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کا سربراہی اجلاس 27 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور بین الاقوامی صورت حال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے غور اور مجلس عمل کے رابطہ عوام مہم کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مولانا فضل الرحمن، سنیٹر سراج الحق، پرو فیسر ساجد میر، پیر اعجاز ہاشمی، علامہ ساجد علی نقوی، مولانا عبد الغفور حیدری، صاحبزادہ اویس احمد نورانی، حاجی اکرم خان درانی، رانا شفیق پسروری سردار محمد خان لغاری، علامہ توقیر ضیا، پیر محفوظ مشہیدی، شبیر حسین میسمی، علامہ عارف واحدی اور دیگر نے شریک ہوں گے۔