ہنگوپولیس کاسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن، 5خطرناک اشتہاریوں سمیت 10جرائم پیشہ افرادگرفتار

منگل 24 اپریل 2018 18:50

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ہنگوپولیس نے جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی اورمجرمانہ سرگرمیوں کے سدباب اورانسدادکیلئے ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران 5خطرناک اشتہاریوں سمیت 10جرائم پیشہ افرادگرفتارکرکے اسلحہ و منشیات برآمدکرلی۔ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرکی خصوصی ہدایت پرسماج دشمن عناصرکے خلاف تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ،ٹل اوربلیامینہ پولیس نے گھیراتنگ کررکھااورشہرکے چپے چپے میں جرائم پیشہ افرادکی تلاش میں برسرپیکارہتے ہوئی5مقامات پرسرچ اینڈسٹرائیک آپریشزکرتے ہوئے تھانہ سٹی اورٹل پولیس کی بھاری نفری نے ڈی ایس پی سرکل عمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علیشاہ کی نگرانی میں ٹارگیٹیڈ مقامات پر کاروائیوں کے دوران قتل،اقدام قتل میں مطلوب5خطرناک اشتھاریوں سمیت10جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لیکرانکے قبضے سے مجموعی طورپر1کلاشنکوف،5پستول3رائفل،2بندوق،2ریپیٹرز اور1000گرام چرس، 150مختلف بورکے کارتوس اور4چارجرز برامدکرلیئے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس آفیسرآصف گوہرکے مطابق تمام سرکل افسران اورایس ایچ اوزاپنے تھانوں کے حدودمیں سرزدھونے والے جرائم خصوصامنشیات کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں اورمنشیات کا کاروبارکرنے والے افرادکے خلاف گھیرامزیدتنگ کرتے ھوئے ایسے سماج دشمن عناصرکوسختی سے کچلنے میں کوئی کسرنہ چھوڑیں۔

متعلقہ عنوان :