سماجی رہنماء رحمت بھائی کی کے یوجے دستورکے نومنتخب عہدیداران کومبارکباد

منگل 24 اپریل 2018 19:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ممتازبزرگ سماجی رہنمارحمت بھائی نے کراچی یونین آف جرنلسٹس( دستور) کے سالانہ انتخابات برائے 2018-19 میں فرینڈز پینل نے کی بھاری اکثریت سے کامیابی پرتمام نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے فرینڈزپینل کے طارق ابوالحسن کوصدر،حامد الرحمن اعوان کوجنرل سیکرٹری،خلیل احمدناصراورآصف جئے جانائب صدور ،منیرعقیل انصاری اور جمال خورشید جوائنٹ سیکرٹری، سلمان سعادت خان خزانچی اورامیر محمد خان کوانفارمیشن سیکرٹری جبکہ احتشام خالد ،شعیب جٹ،سیدنبیل اختر،سید طارق عزیز،محمد بلال طاہر،محمد انورخان،شیما صدیقی، سیدزید اوراعجازکورائی کومجلس عاملہ کارکن منتخب ہونے پرمبارکبادی دی ،رحمت بھائی نے امیدظاہرکی نومنتخب عہدے دارواراکین کے یو جے نہ صرف صحافی برادری کودرپیش مسائل کو حل کرانے میں اپنا کرداراداکریں گے بلکہ ماضی میں گزری تمام باڈیز کے مقابلے میں نمایاں خدمات انجام دے کر تاریخ میں سنہری باب رقم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :