سیڈ کارپوریشن بچائو مہم کا آغاز کردیا ،محکمے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی‘ ایم ڈی عامر اعجاز اکبر

محکمے میں جد ت آنے سے ادارہ کو بیحد فائدہ ہوگا،کسانوں کو سستا اور معیاری بیج دیکر پنجاب کی زراعت کو ترقی دی جا سکے گی

منگل 24 اپریل 2018 19:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن عامر اعجاز اکبر نے کہا ہے کہ سیڈ کارپوریشن بچائو مہم کا آغاز کردیا گیاہے اور اس سلسلے میں محکمے کی ترقی ،فلاح و بہبود کے لیے ایکشن پلان بھی تیار کرلیا ہے اور بہت جلد اسے ہنگامی بنیادوں پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیڈ کارپویشن سی بی اے ورکرز یونین کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن روشنا فواد ، چیئرمین سی بی اے یونین رانا جمیل عارف ، صدر ارشد کمال سنبل ،سیکرٹری جنرل مرتضیٰ گجر ، نائب صدر دولت اویس خان ،سیکرٹری فنانس فاروق نذیر ،پریس سیکرٹری محمد دلشاد سمیت دیگر موجود تھے ۔تقریب میں ڈائریکٹر پٹیشن وزیر اعلیٰ شکایات سیل شاہد قادر نے خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

عامر اعجاز اکبر نے کہا کہ سیڈ کار پوریشن بیجوں کی صنعت میں لیڈ رکا کردار ادا کررہا ہے ۔

محکمے کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ مارکیٹنگ سیڈ کارپوریشن کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس کو مضبوط کیا جائے گا جس سے سیڈ کارپویشن کا سستا اورمعیاری بیج تمام کسانوں تک پہنچایا جائے گا۔ دور جدید کے حالات کے مطابق محکمے کے تمام شعبوں میں بہتری لائی جائے گی۔ تمام ورکروں اور آفیسروں کے حقوق کا خیال رکھنا میر ی زمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت اور کسان کی بحالی کے لیے سب کو مل کر باہمی اتفاق سے کا م کرنا ہوگا ۔ سیڈ کار پوریشن بیجوں کی صنعت میں لیڈ رکا کردار ادا کررہا ہے محکمے میں جد ت آنے سے ادارہ کو بے حد فائدہ ہوگا۔کسانوں کو سستا اور معیاری بیج دے کر پنجاب کی زراعت کو بے حد فائد ہ ہوگا ۔محکمے کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلاکر اس کو پہلے سے بھی زیادہ فعال بنایا جائے گا ۔

عامر اعجاز اکبر کا کہنا تھا کہ ان کو بے حد خوشی ہے کہ ان کو محکمے میں یونین کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے کا موقع ملا۔محکمے کی ترقی کے لیے تمام بنیادی باتوں کا بغور جائزہ لے رہا ہوں اور سیڈ کارپویشن کا مفاد سامنے رکھتے ہوئے بہت جلد ہنگامی بنیادوں پر ایکشن پلان پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔اس محکمے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر قسم کی کوششیں کی جائیں گی ۔اس کے لیے تما م شعبوں میں سخت محنت کی ضرورت ہے ۔پنجاب بھر کے کسانوں کو معیاری اور سستا بیج فراہم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :