پیڈوملازمین کے احتجاج میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ،تمام اجلاسوں کے بائیکاٹ کااعلان

پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن کاچوتھاجنرل باڈی اجلاس،انتظامیہ کی جانب سے جائزمطالبات تسلیم نہ کرنے پر اظہارافسوس

منگل 24 اپریل 2018 19:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن آفیسرز ایسوسی ایشن (پیڈو) نے مطالبات کی عدم منظوری پردوہفتوں سے جاری احتجاج کے تیسرے مرحلے میں آج بدھ کے روز سے قلم چھوڑ ہڑتال میںمزید تیزی لانے اور ہر قسم کے پیڈو اجلاسوں سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔اس سلسلے میںپیڈو آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر سیدعزیز احمد کی زیرصدارت ایسوسی ایشن کا چوتھا جنرل باڈی اجلاس منعقدہوا۔

اجلاس میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فضل رحیم خان اوردیگرممبران نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پیڈو آفیسرز ایسوسی ایشن نے قانونی اور جائز مطالبات کے لئے کئی بار سیکرٹری انرجی اینڈپاور خیبرپختونخوا کو خطوط لکھے اور متعدد مرتبہ میٹنگز کیںلیکن حکام بالا نے ہمارے جائز مطالبات کے حل کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی۔

(جاری ہے)

پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن کی جنرل باڈی نے مطالبات کی عدم منظوری پر افسوس کا اظہار کیا۔احتجاج کے پہلے اوردوسرے مرحلے میں بازوں پر سیاہ پٹیوںکے ساتھ 2 گھنٹے قلم چھوڑ ھڑتال کی گئی تھی لیکن پیڈو انتظامیہ نے ہمارے مطالبات پرکوئی توجہ نہ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج میں مزید تیزی لاتے ہوئے پیڈوملازمین سیاہ پٹیوں اور قلم چھوڑ ھڑتال کیساتھ اب ہر قسم کی پیڈو انتظامی میٹنگ کا بائیکاٹ کریں گے۔ جب تک کہ جائز مطالبات تسلیم نہیں کی جاتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :