عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان

منگل اپریل 19:54

عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) عمران خان کی بریت یا پھر ٹرائل ہوگی‘ ایس ایس پی تشدد کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت کل فیصلہ سنائے گی ‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اسلام آباد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ایس ایس پی عصمت جونیجو پر تشدد کیس چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

پچھلی پیشی پر پراسکیوشن نے عدالت کو دلائل دیے تھے کہ قانون کے مطابق جو ملزم اشتہاری ہو اس کو بری نہیں کیا جاسکتا۔ عمران خان کی طرف سے وکیل بابر اعوان نے بھی جوابی دلائل دیے۔ اب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت عمران خان کی بریت پر فیصلہ دے گی۔ پراسیکیوشن کی درخواست منظور ہونے پر عمران خان کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔