صوبائی درالحکومت کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر پولیس کے ٹرک کے قریب خودکش دھماکہ، 6اہلکار شہید ،8زخمی

منگل اپریل 20:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) صوبائی درالحکومت کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر پولیس کے ٹرک کے قریب خودکش دھماکہ 6اہلکار شہید 8زخمی ، ایک گھنٹے میں شہر تین دھما کوں سے لرز اٹھا ،سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پربلوچستان کا نسٹیبلر ی کے ٹرک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے خود دھما کے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 6اہلکار شہیدجبکہ8زخمی ہوگئے شہید ہونے والے اہلکاروں میں سے پانچ کی شناخت کریم بخش،علی نواز،رشید احمد،عبدالحمیدکے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں نثار احمد،جمال خان،شاہ نواز،احمد علی،عاشق علی،ظہور احمد ،،عید خان اور ایک نامعلوم شامل ہیں ، سکیورٹی فورسز کے مطابق وزیرا عظم آزاد کشمیر کی کوئٹہ آمد کے موقع پر ایئر پورٹ روڈ پر وی آئی پی روٹ لگا ہوا تھا اسی اثناء میں ڈیوٹی پر ما مور اہلکاروں کو لے کر جانے والے بی سی کے ٹرک قریب خودکش دھما کہ ہوا، سکیورٹی فورسز اور محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر لئے دھما کے میں زخمی اور شہید اہلکاروں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہا ں ایم ایس سول ہسپتال اور سیکر ٹری صحت نے علاج معالجے کی سہولیات کی خود نگرانی کی ،واضع رہے کوئٹہ شہر میں ایک گھنٹے میں یہ تیسرا دھما کا تھا،اس سے قبل مستونگ کے علاقے دشت میں ایف سی کے کیمپ پر دو خود کش حملے ہوئے تھے