کے ایم سی کے فائر فائٹرز کو10ماہ کے فائر رسک الائونس کی عدم ادائیگی کے خلاف فائر ہیڈ کواٹرمیں دوسرے روز بھی دھرنا جاری رہا

منگل 24 اپریل 2018 21:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) کے ایم سی کے فائر فائٹرز کو10ماہ کے فائر رسک الائونس کی عدم ادائیگی کے خلاف فائر ہیڈ کواٹرمیں سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ کی قیادت میں دیا جانے والا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا ۔فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی فائر آفیسر امتیاز افضل نے اظہار یکجہتی کے طور پر دھرنے میں شرکت کی اور نعرے بازی بھی کی اس موقع پر سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں تنخواہوں پنشن میں باقاعدگی لانے ،کے ایم سی کی50کروڑ کی اسپیشل گرانٹ میں 20کروڑ کی کٹوتی کے خلاف دائر توہین عدالت اور فائر فائٹرزکو10ماہ کا فائر رسک الائونس ادا نہ کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان سعادت خان اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل ڈویثرن میں آج صبح 11بجے سماعت ہوگی اس موقع پر فائر فائٹرز یونیفارم کے ہمراہ ہائی کورٹ آئیں ۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد فائر ہیڈ کواٹر میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔دریں اثناء میٹروپولیٹن کمشنر وفنانشیل ایڈوائزر ڈاکٹر اصغر عباس شیخ نے سجن یونین کے صدر سیدذوالفقارشاہ سے رابطہ کرکے انہیں یقین دہانی کروائی کہ حکومت سندھ نی43کروڑ روپئے ریلیز کا لیٹر روانہ کردیا ہے ۔28اپریل تک ایک فائر رسک الائونس کی ادائیگی کردی جائے گی ۔