سول ہسپتال کراچی میں کینسر او پی ڈی کا افتتاح کر دیاگیا

منگل اپریل 21:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) سول اسپتال کراچی میں تزئین و آرائش کے بعد کینسر او پی ڈی کا افتتاح کر دیاگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمحمد توفیق تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شعبہ انچارج نور محمد سو اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عارف نیاز بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد توفیق نے کہا کہ جدید سہولیات کی فراہمی اسپتال کی ترجیحات میں شامل ہے اور بہت جلد اسپتال کے تمام شعبوں میں تیزی سے بہتری لائی جائے گی۔ انچارج شعبہ ڈاکٹر نور سومرو نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے لیے منگل جمعرات اور جمعہ کے دن او پی ڈی کی سروس دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :