کراچی پولیس کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 24 اپریل 2018 21:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) شہر قائد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرمنل، منشیات فروش اور مفرور ملزم سمیت8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے ایوب گوٹھ کے قریب کارروائی موٹرسائیکل لفٹر ریاض اور منشیات فروش عبدالغفار کو گرفتار کرکے ملزمانکے قبضے سے چوری کی موٹرسائیکل اور منشیات برآمد کرلی گلستان جوہر پولیس کارروائی کے دوران خفیہ اطلاع پرکارروائی کرکے شیشہ ڈیلر عبدالوہاب کو گرفتار کیا ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں شیشہ فلیور برآمد کئے ملزم خفیہ طور پر شیشہ فروخت می۔

ملوث ہے، گڈاپ پولیس نے کارروائی کرکے ہوئے منشیات فروش بشیر احمد کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،بلال کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرمنل عبدالجبار کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقدی رقم برآمد کرلی، ڈاکس پولیس نے کارروائی کے دوران دو منشیات فروش اختر اور شکیل کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا، ایوب گوٹھ پولیس چوکی نے کارروائی کرکے مفرور ملزم نظیر کو گرفتار کرلیا ملزم جلاو گھیراو کے مقدمہ میں مفرور تھا جس کے خلاف مذید قانونی کارروائی جاری ہے۔