آئیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں کارروائیاں تیزکرنے کا فیصلہ ،

تمام آپریشن سرکلز کے ایس ایز ، ایکسئینز اور ایس ڈی اووز کو بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاںکرنے حکم

منگل 24 اپریل 2018 22:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) آئیسکو چیف باسط زمان احمد کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں کارروائیاں تیزکرنے کا فیصلہ کیا گیا، تمام آپریشن سرکلز کے ایس ایز ، ایکسئینز اور ایس ڈی اووز کو بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاںکرنے حکم دیدیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلز کے مطابق آئیسکو چیف کے خصوصی احکامات کی روشنی میںآئیسکو ریجن کے تمام آپریشن سرکلزبشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن تیز کر دیا ہے، بجلی چوروں کے خلاف مہم میں آئیسکو کا فیلڈ سٹاف ، ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بھرپور حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے ریجن میں بجلی چوروںکے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئیسکو کی ٹیمیں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج کرا رہی ہیں، بجلی چوری کی وجہ سے نہ صرف ریونیومیںکمی آتی ہے بلکہ سسٹم بھی اوور لوڈ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مختلف تکنیکی مسائل پیدا ہو تے ہیں۔ آئیسکو چیف نے بجلی چوروں کو ملک اور عوام کا کھلا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے تمام فیلڈ فارمیشنز بجلی چوری کے خلاف جاری مہم میں باہمی ورکنگ ریلشن شپ کا ایسامیکنزم تیا ر کریں کہ ریجن میں بجلی چوری کا مکمل خاتمہ عمل میں لایا جا سکے۔

انہوںنے کہا کہ وہ اپنی اسپیشل ٹیم کے ہمراہ ریجن کے فیلڈ دفاترکے سرپرائز دوروںکا سلسلہ شروع کر یں گے اور ریجن میں کسی بھی جگہ بجلی چوری کی نشاندہی کی صورت میں متعلقہ افسران و عملہ سے باز پرس کی جائے گی۔ آئیسکو چیف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کہ آئیسکو ریجن سے آخری بجلی چور کے پکڑے جانے تک انکے خلاف کاروائیاں جاری رہیںگی۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا قومی اور خلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے بجلی چوری کی اطلاع چیف ایگزیکٹو مانیٹرنگ سیل کے نمبر 051-9253206یا 118پر دیں تا کہ بجلی چوری کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :