سندھ ہائی کورٹ میں عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی سے متعلق درخواست مسترد

جسٹس منیب اختر کی سپریم کورٹ تعیناتی خلافِ آئین ہے، درخواست گزار کا موقف

بدھ 25 اپریل 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی سے متعلق درخواست مسترد کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزارتِ قانون، جوڈیشل کمیشن، پاکستان بار اور سندھ بار کونسل و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقفا ختیار کیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں،جسٹس منیب اختر سے پہلے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ سپریم کورٹ کے لیے اہل ہیں، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی بھی سینئرز میں شامل ہیں، اس لئے جسٹس منیب اختر کی سپریم کورٹ تعیناتی خلافِ آئین ہے۔

عدالت عالیہ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بتایا جائے کہ جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے، جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ بھیجنے پر آئین کی کوئی شق متاثر نہیں ہوتی۔