تحریک انصاف پاکستان لائرز فورم کی جانب سے پارٹی کے 22 یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

بدھ 25 اپریل 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) تحریک انصاف پاکستان لائرز فورم کی جانب سے پارٹی کے 22 یوم تاسیس کے حوالے سے بدھ کو سٹی کورٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں تحریک انصاف لائرز فورم کی جانب سے 100 پونڈ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ تحریک انصاف پاکستان لائرز فورم کی جانب سے پارٹی کے 22 یوم تاسیس کے حوالے سے بدھ کو سٹی کورٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان تحریک انصاف مرکزی رہنما عمران اسماعیل بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شریف خاندان کے پاس سوائے منی ٹریل کے کچھ نہیں ہے ۔ شریف خاندان کی نظر میں فوج اور عدلیہ سمیت سب برے ہیں ۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستان سے پیسہ لوٹ کر باہر چلے جائیں ۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے کب ووٹ کو عزت دی ۔ انہوں نے ہمیشہ جرنیلوں کی گو د میں بیٹھ کر سیاست کی ہے ۔ تقریب کے آخر میں پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے سابق صدر کراچی بار ایسوسی ایشن نعیم قریشی کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی ۔ جبکہ 22 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے 100 پونڈ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔