ضیاء الدین یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے،گورنرسندھ
بدھ 25 اپریل 2018 16:40
(جاری ہے)
اس موقع پر معروف صنعت کار سردار یاسین ملک کو سماجی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی عطا کی گئی۔
گورنر سندھ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ طالب علموں کے ساتھ اساتذہ اور والدین آج کے دن خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ ان کی مدد ، رہنمائی اور بھرپور تعاون سے طالب علم اپنی منزل حاصل کرسکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور تربیت کی فراہمی کے لحاظ سے ضیاء الدین یونیورسٹی نہایت معتبر ادارہ ہے کیونکہ یہاں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جاتا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس سے فارغ التحصیل ہونے والے ہر شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے یونیورسٹی میں جدید تقاضوں کے مطابق نصابی مواد کے استعمال کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ طالب علموں کو اپنی صلاحیتوں کے بہتر اظہار کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقعوں کی فراہمی بھی ممکن ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم ہمارے تمام مسائل کا حل ہے کیونکہ اس کے بغیر کو ئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا یہی وجہ ہے کہ اعلی تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گورنر سندھ نے جامعات میں تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعات میں تحقیق کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین نے ضیاء الدین یونیورسٹی کو ایک جدید ترین درسگاہ بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جس کے لئے وہ لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے ایجوکیشن سٹی ضیاء الدین یونیورسٹی کیمپس میں تدریس کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ایجوکیشن سٹی میں دیگر تعلیمی اداروں کی جلد از جلد فعالیت میں مدد ملے گی۔ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ سر ضیاء الدین کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ انہو ں نے گورنر سندھ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں گورنر سندھ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی کارکردگی ، مزید شعبوں میں اضافے کے لئے اقدامات اور جامعہ کے وژن کے بارے میں گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.