عامر لیاقت پر قاتلانہ حملے کے بعد پی ٹی آئی کی نوجوان کارکن نے دبنگ اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 اپریل 2018 16:41

عامر لیاقت پر قاتلانہ حملے کے بعد پی ٹی آئی کی نوجوان کارکن نے دبنگ ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 25اپریل 2018ء ) ::کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت پر ہجوم نےحملہ کر دیا۔تاہم عا مرلیاقت کو باحفاظت نکال کر جائے وقوعہ سے روانہ کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت پر قاتلانہ حملے کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی کی نوجوان کارکن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت پر حملے کے بعد میں اِعلان کرتی ہوں کہ کل سے ہی میں روزانہ کی بُنیاد پر اپنے حلقے کی عوام میں آؤں گی اُن سے مِلوں گی اور اُن کے مسائل سُنوں گی۔کراچی کی تمام پی ٹی آئی لیڈرشپ سے بھی درخواست ہے کہ مزید جوش و جذبے سے عوام میں آئیں۔وہ ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔نہ ہی یہ تحریک رکے گی۔