عوام کو شناختی کارڈز سے محروم کر نا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے،ڈاکٹرصغیر احمد

بدھ 25 اپریل 2018 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے سینئیر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ ہم نادرا کی جانب سے قومی شناختی کارڈ کی فیس میں 100فیصد اضافہ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن عوام نادرا کی نااہلی کی وجہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور نادرا کے ظالمانہ روپے اور ناروا سلوک نے عوام کو شدید زہنی ازیت میں متبلا رکھا ہوا ہے جبکہ قومی شناختی کارڈ کا حصول عوام کا بنیادی حق ہے اور عوام کو شناختی کارڈز سے محروم کر نا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

نانہو ں کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور اوپر سے قومی شناختی کارڈ کی فیسوں میں سو فیصد اضافے کرکے غریب عوام کو شناختی کارڈ کے حصول اور لاکھوں ووٹرز کو اپنے حق رائے دہی سے محروم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی شناختی کارڈ میں سو فیصد ا ضافے کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کر یگی انہوں نے وزیر اعلی سندھ و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شناختی کارڈ کی فیسوں میں سو فیصد اضافے کا فوری نوٹس لیا جائی-