کرک،ایم پی اے ملک قاسم نے دبلی لواغر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

بدھ 25 اپریل 2018 19:54

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ایم پی اے ملک قاسم خان نے دبلی لواغر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد با قاعدہ افتتاح کرلیاترقیاتی منصوبوں میں، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری کے سٹینڈ رائزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گورنمنٹ پرائمری سکول اول حسین کورونہ، وزری بت خان کورونہ تین کلومیٹر پختہ سڑک، کازولے بلند ترین الگڈہ کشادگی روڈ ڈاکٹر ظہیر کورونہ ، آیاز گل کورونہ روڈ شامل ہیں، اس موقع پر ملک قاسم خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ لواغر بلٹ کے دیہات کو ترقی کی راہ پر گامزن کر لیا ہے، اپنے اقتدار میں لواغر کے لیے ایسے تاریخی تعمیری کام کیے جو رہتی دنیا یاد کیے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ ہمیشہ غریب عوام کی خادم اور مسیحا بن کر خدمت کی ہے، ضلع کرک8 لاکھ عوام کا خادم ہوں، انہوں نے کہاکہ عوام طاقت کا سر چشمہ ہیں، عوامی طاقت ملک قاسم خان کا نام ہے،ان کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں الیکشن نہیں ہارا، انشاء اللہ ہیٹرک یقینی ہے،۔