احسن اقبال کا بیان حلف اور آئین کی خلاف ورزی ہے، نعیم الحق

احتساب عدالت کے فیصلے کا وقت قریب آنے پر (ن) لیگ کے عدلیہ پر حملے بھی بڑھتے جارہے ہیں ، بیان

بدھ 25 اپریل 2018 21:32

احسن اقبال کا بیان حلف اور آئین کی خلاف ورزی ہے، نعیم الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے وفاقی وزیر داخلہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال کا بیان حلف اور آئین کی خلاف ورزی ہے،احتساب عدالت کے فیصلے کا وقت قریب آنے پر (ن) لیگ کے عدلیہ پر حملے بھی بڑھتے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رہنماء نعیم الحق نے کہا کہ احسن اقبال کا بیان حلف اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکمت عملی ہے کہ عدلیہ پر تنقید اور خود پر لگے الزامات پر پردہ ڈالے، (ن) لیگ نے قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی، قومی دولت چوری کی اور اثاثے بنائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے کا وقت قریب آنے پر مسلم لیگ (ن)کی بوکھلاہٹ بڑھنے سے عدلیہ پر حملے بھی بڑھتے جارہے ہیں ۔