عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے رشیدہ شفیع ٹراما سنٹر میں سنٹرل آکسیجن سپلائی کا آغاز کر دیا گیا

بدھ 25 اپریل 2018 23:19

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے رشید ہ شفیع ٹراما سنٹر میں سنٹرل آکسیجن سپلائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دو نئے وینٹی لیٹرز بھی فنکشنل کر دیے گئے ہیں۔ میڈیکل سپرنٹندنٹ عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد ملک نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر نگرانی سنٹرل آکسیجن سپلائی کیلئے اقدامات کا آغاز کیا گیا تھا جس کیلئے الغنی گیسز کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ کمپنی نے گزشتہ دنوں عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں گیس سلنڈر نصب کر دیا تھا ، سنٹرل سپلائی کیلئے کام مکمل ہونے کے فوری بعد کمپنی نے گزشتہ روز سپیشل ٹینکر کے ذریعے سپلائی شروع کر دی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اگلے مرحلے میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے دیگر تمام حصوں میں سنٹرل آکسیجن سپلائی کیلئے کام شروع کر دیا جائے گا۔ ایم ایس نے بتایا کہ رشیدہ شفیع ٹراما سنٹر میں دو نئے وینٹی لیٹرز بھی نصب کر دیے گئے ہیں، انجینئر عاصم کی زیر نگرانی دونوں وینٹی لیٹرز کو فنکشنل کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، ممتاز سماجی شخصیت امتیاز کوثر نے سنٹڑل آکسیجن سپلائی اور وینٹی لیٹرز کی تنصیب پر ہسپتال انتظامیہ کو زبردست سراہا ہے۔