حکومت ملک میں تعلیم کی بہتری کے لئے مفید اقدامات کر رہی ہے، مصدق ملک

ری تعلیم پر وہ توجہ نہیں ہے جو ہونی چاہئے تھی۔ ملک کے تعلیم نظام میں خامیاں مل کر دور کرنا ہو گا، ترجمان وزیراعظم

بدھ 25 اپریل 2018 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) ترجمان وزیراعظم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں تعلیم کی بہتری کے لئے مفید اقدامات کر رہی ہے ہماری تعلیم پر وہ توجہ نہیں ہے جو ہونی چاہئے تھی۔ ملک کے تعلیم نظام میں خامیاں مل کر دور کرنا ہو گا۔ پنجاب میں ایک بھی گھوسٹ سکول اور کھوسٹ استاد نہیں ہے حکومت نے مستحق طلبہ و طالبات کے لئے تعلیمی مظائف مقرر کر رکھی ہے مشرف دور میں زلزلہ متاثرہ لوگوںکے لئے اکھٹی کی گی عالمی امداد میںبڑے پیمانے پر خرد برد ہوئی۔

یہ بھی قوم کا پیسہ ہے حساب ہونا چاہئے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پا کستان تعلیمی میدان میں آگے نکل رہی ہے حکومت تعلیم کو بہتر سے بہتر کرنے کے لئے اچھی پالسیاں مرتب کر رہی ہے ملکی ترقی کے لئے تعلیم بہت ضروری ہے ہمار ے تعلیمی نظام میں بہت سار ی خامیاں ہیں جسے ہمیں دور کرنا ہو گا تعلیمی نظام کی خرابی کا زمہ دار تمام حکمران ہیں جنہوں نے پاکستان میں حکمرانی کی پنجاب میں ایک بھی گھوسٹ سکول نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سکول کے مستحق بچے و بچیوں کو وظیفہ دیئے جا رہے ہیں تا کہ اپنا تعلیم جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مشرف دور میں 2005 کے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لئے فنڈز اکھٹا کیا گیا۔ اس وقت پاکستان میں ایرا نامی تنظیم بنائی جو زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام کرنا تھا غیر ملکی امداد کی مد میں 2 ارب 89 کروڑ روپے وصول کیے گئے لیکن نہ متاثرہ لوگوںکو پیسہ ملا نہ اس کے مکانات بنائے گئے۔

بتایا جائے اتنی ساری رقم کہاں گئی ان کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں رکھا گیا اتنے سارے قوم اور ملک کے نام پر اکھٹے کئے گئے اور کرپشن کے زریعے ہڑپ کیا گیا ۔ اس سب پیسوں کا حساب دینا ہو گا چیف جسٹس نے اس معاملے پر بات کر کے اپنا فر ض بخوبی نبھایا ہے ۔ جس طرح دوسرے ایشوز پر چیف جسٹس تیزی دیکھاتا ہے امید ہے کہ اس کیس پر بھی ایکشن لے گا ۔