کوئٹہ، پاکستان یہاں بسنے والی تمام اقوام کا مشترکہ گھر ہے،مرزا خالد امین

جس سے سنوارنے کیلئے سب کو مل کر کام کرناہوگا،سی پیک منصوبے سے پاکستان ،بلوچستان سمیت خطے کی تمام ممالک کی امیدیں وابستہ ہیں صنعت وتجارت ملک اور صوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ آف پشاور کے افسران کے گروپ لیڈر کا اظہارخیال

بدھ 25 اپریل 2018 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ آف پشاور کے افسران کے گروپ لیڈر مرزا خالد امین نے کہاہے کہ پاکستان یہاں بسنے والی تمام اقوام کا مشترکہ گھر ہے جس سے سنوارنے کیلئے سب کو مل کر کام کرناہوگا،سی پیک منصوبے سے پاکستان ،بلوچستان سمیت خطے کی تمام ممالک کی امیدیں وابستہ ہیں ،صنعت وتجارت ملک اور صوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،جب تک ان شعبہ جات کو بھرپور توجہ نہیں دی جاتی ،معاشی ترقی اور اہداف کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان میں چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور ممبران کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس سے قبل ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے سینئر نائب صدر محمدایوب خلجی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک منصوبہ ملک ،صوبے اور خطے میں معاشی انقلاب کا پیشہ خیمہ ثابت ہوگا ،ڈیپ سی پورٹ کا وژن 1985 میں ہی چیمبرآف کامرس کے سابقہ عہدیداران اور ممبران کی جانب سے پیش کیا گیا تھا ہم اپنے اکابرین کے اس وژن کی تکمیل چاہتے ہیں ،اس سے نہ صرف بلوچستان میں صنعت وتجارت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ معاشی انقلاب برپا ہوگا،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی صورتحال ملک کے دیگر اکائیوں سے یکسر مختلف ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان مین صنعتیں لگانے والوں اور تجارت سے وابستہ افراد کو ڈیوٹی ٹیکسز ودیگر پر خصوصی رعایت دی جائے ،امن وامان کی خراب صورتحال سمیت مختلف وجوہات کے باعث بلوچستان میں صنعت وتجارت کے شعبے متاثر ہوئے ہیں جن کی بہتری اور لیگل ٹریڈ کیلئے چیمبرآف کامرس ،حکومت اور وزارت تجارت کے ساتھ کوششوں میں جڑا ہواہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تجارت سے وابستہ افراد ہمسایہ ممالک ایران ،افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں اور یورپی ممالک کو چاول ،تل ،کینو ،سبزی جات ،سپورٹس سامان سمیت دیگر برآمد کررہے ہیں جبکہ وہاں سے ڈرائی فروٹ ،سیمنٹ ،غذائی اشیا ،کارپٹس ،ٹائلز ودیگر درآمد کررہے ہیں گزشتہ سال صوبے سے تعلق رکھنے والے صنعت وتجارت سے وابستہ افراد نے 17ارب روپے ڈیوٹی ٹیکسز ودیگر کی مد میں قومی خزانے میںجمع کروائے جبکہ اس سال دئیے گئے 22ارب کے ٹارگٹ سے اس وقت تک بلوچستان کے ٹریڈرز ودیگر 30فیصد زیادہ ٹیکسز جمع کرواچکے ہیں انہوں نے کہاکہ سال رواں کے دوران چیمبرآف کامرس ،سی پیک اور بلوچستان میں صنعت وتجارت کے حوالے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا پروگرام رکھتی ہے جس میں ملکی ،صوبائی اعلی حکام سمیت اقتصادی ماہرین ودیگر شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی تجارت سے وابستہ افراد کیلئے ای فارم کی شرط ،امپورٹ میں کمی کا باعث بن رہاہے اس لئے اس سے یہاں کے تجارت سے وابستہ افراد کو مستثنی قراردیاجائے ۔اس موقع پر نائب صدر چیمبرآف کامرس طاہر خان اچکزئی نے کہاکہ سی پیک پر اس انداز سے کام نہیں کیاجارہا جس انداز سے اس پر کام کیاجاناچاہیے تھا جب تک یہاں کے مقامی صنعت کاروں اور تجاروں سمیت دیگر کو اعتماد میں لیکر کام نہیں کیا جا تا اس وقت تک اس کے دو رس نتائج برآمد نہیں ہونگے اس وقت سی پیک کے حوالے سے بلوچستان میں اس انداز سے کام اور تیاریاں نہیں ہورہی جس انداز سے ہونی چاہیے امجد صدیقی ایڈووکیٹ ،حاجی اختر کاکڑ ودیگر نے بھی(نم)پشاور کے افسران کو بتایاکہ صوبے میں لائیواسٹاک ،زراعت سمیت مختلف شعبے زبوں حالی کاشکارہے جب تک انڈسٹر یلائزیشن کی طرف ہم نہیں جائینگے اس وقت تک معاشی ترقی اور اس کے اہداف کا حصول ممکن نہ ہوگا ،انہوں نے کہاکہ حکومت کو بلوچستان میں تعلیم ،صحت،تجارت ،صنعت سمیت تمام شعبوں میں انقلابی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے افسران کے گروپ لیڈر مرزا خالد امین نے کہاکہ پاکستان یہاں بسنے والی تمام اقوام کا مشترکہ گھر ہے جس سے سنوارنے کیلئے سب کو مل کر کام کرناہوگا،سی پیک منصوبے سے پاکستان ،بلوچستان سمیت خطے کی تمام ممالک کی امیدیں وابستہ ہیں ،صنعت وتجارت ملک اور صوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،جب تک ان شعبہ جات کو بھرپور توجہ نہیں دی جاتی ،معاشی ترقی اور اہداف کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگاانہوں نے کہاکہ دہشت گردی نے ملک کے تمام شعبوں کو متاثر کیاہے تاہم دہشت گردوں کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے یہاں سیاسی اور عسکری قیادت سمیت تجارت سے وابستہ افراد ودیگر امن کے قیام کو ممکن بنانے کیلئے متحدہیں اس لئے وہ وقت دور نہیں جب ملک میں مثالی امن ہوگا اور یہاں مختلف شعبوں میں تیزرفتار ترقی کی منازل طے کی جائیںگی انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سوارنے کیلئے سب کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔

اجلاس کے آخر میں چیمبر آف کامرس کی جانب سے نم کے گروپ لیڈر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔