باراک اوباما سنجے دت کو منا بھائی کے نام سے جانتے تھے، ابھیجیت جوشی

جمعرات 26 اپریل 2018 11:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ سکرین رائٹر ابھیجیت جوشی نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما اداکار سنجے دت کو منا بھائی کے نام سے جانتے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’لگے رہو منا بھائی‘‘، ’’3 ایڈیٹس ‘‘ اور ’’پی کے ‘‘ کے سکرین رائٹر نے اداکار سنجے دت اور سابق امریکی صدر باراک اوباما کا ایک دلچسپ واقعہ میڈیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اداکار سنجے دت نے ایک بار مجھے بتایا کہ وہ انہیں منا بھائی کے نام سے جانتے ہیں، 2004ء میں ایک تقریب میں باراک اوباما اور سنجے دت نے شکاگو میں ایک ہی تقریب میں شرکت کرنا تھی تو جب سنجے دت تقریب میں پہنچے تو سب لوگ اوباما کو چھوڑ کر سنجے دت یعنی منا بھائی کی طرف بھاگنا شروع ہو گئے۔