پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج فا رویمن یونیورسٹی میں قائمقام وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی انٹرویو(آج) کریگی

جمعرات 26 اپریل 2018 16:10

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج فا رویمن یونیورسٹی میں قائمقام وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی انٹرویوآج کریگی، دونوں یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے تمام8 امیدواروں کوبلایا گیا ہے،پنجاب یونیورسٹی میں قائمقام وائس چانسلرکیلئے تقی زاہد بٹ،ڈاکٹر شاہد کمال،فخراللہ حق نوری،ناصرہ جبیں اور ڈاکٹر نیاز احمدمیدان میں ہیں جبکہ لاہور کالج فا رویمن یونیورسٹی کیلئے پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ خان،پروفیسر ڈاکٹرشگفتہ نازاورپروفیسر ڈاکٹر فرخندہ منظورکے انٹرویوزہونگے،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے اے پی پی کوبتایا ہے کہ 5رکنی سرچ کمیٹی کے کنوینئر معروف صنعتکارعبد الرزاق دائود ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈڈاکٹر عمر سیف،چیئرمین ایکریڈیشن کمیٹی پنجاب ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی،چیئرپرسن پنجاب کمیشن فارویمن ڈاکٹر فوزیہ وقار،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب بیرسٹرنبیل اعوان شامل ہیں۔