Live Updates

گاڈ فادر کا ایک اور درباری آج اسی انداز میں نااہل ہوگیا‘عمران خان

خواجہ آصف نے شوکت خانم ہسپتال کو نشانہ بنایا آج نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی بدنام ہوگئے

جمعرات 26 اپریل 2018 17:36

گاڈ فادر کا ایک اور درباری آج اسی انداز میں نااہل ہوگیا‘عمران خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گاڈ فادر کا ایک اور درباری آج اسی انداز میں نااہل ہوگیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کو چھپانے کے لئے اقامہ کا سہارا لینے والا ایک اور درباری نااہل ہوگیا۔عمران خان نے کہا کہ اللہ الحق ہے، خواجہ آصف نے شوکت خانم ہسپتال کو نشانہ بنایا اور آج وہ نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بدنام ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات