سواروپ سمپت فلموں کے بعد ڈیجیٹل سیریزمیں بھی دکھائی دیں گی

جمعرات 26 اپریل 2018 17:56

سواروپ سمپت فلموں کے بعد ڈیجیٹل سیریزمیں بھی دکھائی دیں گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ سواروپ سمپت فلموں کے بعد ڈیجیٹل سیریزمیں بھی دکھائی دیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سواروپ سمپت فلموں کے بعد اب ڈیجیٹل سیریز دا گریٹ انڈین ڈسفنکشنل فیملی میں بھی دکھائی دیں گی جو ان کی بطور اداکار پہلی ڈیجیٹل سیریز ہو گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ اے ایل ٹی بالاجی کی ڈیجیٹل سیریز دا گریٹ انڈین ڈسفنکشنل فیملی میں مزاحیہ، دانشمند اور دوستانہ ماں کا کردار ادا کریں گی، فلم میں ان کا کردار اور کہانی منفرد اور دلچسپ ہے جس کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے جس میں اداکار برون سوبتی اور کے کے مینن شامل ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :