حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 183 سکول سربراہان کے خلاف جاری ’’پیڈا ایکٹ‘‘ کی کاروائی ختم کر دی

جمعرات 26 اپریل 2018 18:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 183 سکول سربراہان کے خلاف جاری ’’پیڈا ایکٹ‘‘ کی کاروائی ختم کر دی ،ضلع سرگودھا کے 19 سکول سربراہن بھی اس کی زد میں تھے،ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے 183 سکول سربراہان جو گریڈ 17 اور 18کے عہدوں پر کام کر رہے ہیں ان کے خلاف ناقص نتائج کے باعث 2013 سے پیڈا ایکٹ کے خلاف کارائی جاری تھی جس پر گذشتہ روز سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی جانب سے 183 سکول سربراہان کے خلاف جاری پیڈا ایکٹ کی کاروائی ختم کر دی ہے اس میں اس میں ضلع سرگودھا کے 19 سکول سربراہان بھی شامل تھے جن میں حیدآباد ٹائون ،شاہین آباد ،سنٹرل ماڈل سکول سمیت شہر کے متعدد سکولوں کے سربراہان کے خلاف ناقص نتائج اور دیگر سربراہی امور میں غفلت اور لاپرواہی پر پیڈا ایکٹ کے تحت کروائی کی جا رہی تھی،

متعلقہ عنوان :