خصوصی عدالت لاہور نے منشیات کیس میں ملوث 2 ملزمان کو سزائے موت سنا دی

جمعرات 26 اپریل 2018 19:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) خصوصی عدالت لاہور نے منشیات کیس میں ملوث خورشید عالم اور عمر خان نامی 2 ملزمان کو موت کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

اے این ایف سے جاری بیان کے مطابق ملزمان کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ دونوں ملزمان کو سال 2014ء میں مقدمہ نمبر 53/2014 بجرم زیر دفعہ 9C-14/15انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 373 کلو گرام چرس اور24 کلو گرام افیون برآمد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :