وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،متعدد مسودہ قانون اورترمیمی بلوں کی منظوری
دانش سکولز کیلئے دن رات کام کرنے پر چیف سیکرٹری،متعلقہ محکموں کے اعلی حکام،محکمہ تعلیم اوردانش سکولز اتھارٹی کے حکام کی تعریف،افسران کو شاباش پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 1263میگاواٹ کا گیس پاور پلانٹ لگارہی ہے،یہ گیس سے چلنے والاپاکستان کا سب سے بڑا بجلی گھر ہوگا۔وزیراعلیٰ
جمعرات 26 اپریل 2018 22:04
(جاری ہے)
انسانی حقوق کے بارے میں پنجاب پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔جبری مشقت کے خاتمے کے ایکٹ 1992 میں مجوزہ ترامیم کیلئے مسودہ ترمیمی بل کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں کابینہ کے 29 ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی اورکابینہ کمیٹی برائے خزانہ و ترقیات کی 43ویں سے 54 ویںاجلاسوں کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔
اجلاس میں پنجاب دانش سکولز اینڈ سنٹرز آف ایکسی لینس اتھارٹی کی کارکردگی کی رپورٹس برائے 2010-14 پیش کی گئیں اوراجلاس میں پنجاب دانش سکولز کی کارکردگی رپورٹس کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پنجاب حکومت نے دانش سکولز کے ذریعے یتیم بچوں اور بچیوں کو ان کو حق دیا ہے اوران دانش سکولزنے ہزاروں بچوں اور بچیو ںپر دست شفقت رکھا ہے۔ پنجاب حکومت نے دانش سکولز نہ بنائے تو یہ ہیرے مٹی کی دھول میں گم ہو جاتے۔ آج ہزاروں بچے اور بچیاں ان دانش کدوں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ بلاشبہ یہ پنجاب حکومت کا انتہائی نیک اور شاندار اقدام ہے۔ اچھا کام کوئی بھی کرے اس کی بھرپور ستائش ہونی چاہیئے۔انہوںنے کہا کہ دانش سکولز میں پڑھنے والے آج اپنے خاندان کیلئے اثاثہ بن چکے ہیں۔جو لوگ دانش سکولز کے مخالف تھے اب انہیں بھی ان کی افادیت کا علم ہو چکا ہے۔ مخالفت کرنے والے صرف اشرافیہ اور تمن داروں کے بچوں اور بچیو ںکیلئے ایچی سن کالج اور گرائمر سکولز چاہتے تھے۔پنجاب حکومت نے ایک وژن کے تحت دانش سکولز کی آبیاری کی ہے اورکم وسیلہ اور یتیم بچوں کو یہ شاندار نظام دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ تعلیم پر عام آدمی کے بچوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا اشرافیہ کے بچوں کا۔دانش سکولز کے بچوں نے ایچی سن اور گرائمر سکولز کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں عام آدمی کا بچہ تعلیمی میدان میں آگے نہ بڑھ سکے وہ پاکستان قائدؒ اور اقبالؒ کا نہیں۔ایسے فرسودہ نظام کو توڑنا ضروری ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے دانش سکولز کیلئے دن رات کام کرنے پر چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام، محکمہ تعلیم اور دانش سکولز اتھارٹی کے حکام کی تعریف کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو شاباش دی۔کابینہ کے اجلاس میں پنجاب حکومت کے اپنے وسائل سے بنائے جانے والے 1263 میگاواٹ کے گیس پاور پراجیکٹ کی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ منصوبہ پاکستان میں گیس سے چلنے والا سب سے بڑا بجلی گھر ہوگااوراس منصوبے کیلئے بے پناہ محنت سے دن رات کام کیا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگاکیونکہ اس منصوبے پر کام کرنے کی رفتار پہلے منصوبوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بھکی گیس پاور پراجیکٹ سے پوری بجلی حاصل ہو رہی ہے جبکہ حویلی بہادر شاہ میں لگنے والے نئے منصوبے کیلئے گیس ٹربائنز اور جنریٹرز پاکستان آ چکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے محنت اور عزم کے ساتھ توانائی بحران کے چیلنج سے نمٹا ہے۔ حکومت نے توانائی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے مثالی کام کیا ہے۔ صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.