وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی بلا ل خان کاکڑ کی ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ سے ملاقات

جمعرات 26 اپریل 2018 22:07

کوئٹہ۔ 26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بلا ل خان کاکڑ نے ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران با ت چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات بلال خان کاکڑ نے کہا کہ محکمہ پولیس ایک مثالی ادارہ ہے ۔ صوبہ بھر میں امن و امان کے قیام کیلئے محکمہ پولیس کا کر دار اور قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پولیس کی مستعدی ، ہمت اور شجاعت ہی کی بدولت شہر میں امن قائم ہوا ہے انہو ں نے کہا کہ حکومت پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔