بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماحیات اللہ ٹوچی خان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:20

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماحیات اللہ ٹوچی خان کی رہائش گاہ پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما اور وہاڑی سے سابق رکن قومی اسمبلی حیات اللہ ٹوچی خان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

حیات اللہ عارضہ قلب کی وجہ سے کچھ روز ہسپتال رہنے کے بعد اپنے گھر منتقل ہوئے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، جمیل سومرو اور جنید احمد بھی ان کے ساتھ تھے۔ بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر ان کے پاس ٹھہرے بعد میں کراچی روانہ ہوگئے۔