محکمہ انسداد ڈینگی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا‘ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا

جمعرات 26 اپریل 2018 22:59

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ کوپر روڈ پر محمکمہ انسداد ڈینگی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولیس نے متعدد ڈینگی ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوپر روڈ پنجاب اسمبلی کے قریب ڈینگی ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ اور دھرنا دیا‘ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کااستعمال کیاجس پر احتجاجی مظاہرین نے سرکاری گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا‘ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا‘ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے نتیجہ میں متعدد مظاہرین نے وہاں پر موجود سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا‘ مظاہرین کے احتجاج کے باعث کوپر روڈ پر ٹریفک جا م ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔