الیکشن کمیشن نے ضلع شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ اور نوشیروفیروز کی انتخابی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات پر فیصلہ سنا دیا

جمعرات 26 اپریل 2018 22:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے ضلع شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ اور نوشیروفیروز کی انتخابی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جمعرات کو الیکشن کمیشن میں ان تینوں اضلاع کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ تمام اپیلوں کو سنا گیا جس کے بعد ان تینوں اضلاع کی اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا گیا۔