پاکستان میں1998ء سے 2017ء تک اوسطاً سالانہ گروتھ ریٹ مجموعی طور پر 2.40 رہا

خیبرپختونخوا میں 2.89، سندھ 2.41، بلوچستان 3.37، فاٹا 2.41 جبکہ اسلام آباد میں سب سے زیادہ 2.91 فیصد رہا

جمعرات 26 اپریل 2018 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ملک بھر میں آبادی میں سب سے زیادہ اوسطاً سالانہ اضافہ اسلام آباد میں 4.91 فیصد ہوا ہے جبکہ سب سے کم پنجاب میں 2.13 فیصد ہے۔ جمعرات کو جاری اقتصادی سروے 2017-18ء کے مطابق پاکستان میں1998ء سے 2017ء تک اوسطاً سالانہ گروتھ ریٹ مجموعی طور پر 2.40 رہا۔ خیبرپختونخوا میں 2.89، سندھ 2.41، بلوچستان 3.37، فاٹا 2.41 جبکہ اسلام آباد میں سب سے زیادہ 2.91 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

اس وقت ملک کی کل آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 70 ہزار ہے جس میں پنجاب کی آبادی 11 کروڑ ایک ہزار، سندھ 4 کروڑ 78 لاکھ 80 ہزار، بلوچستان ایک کروڑ 23 لاکھ 40 ہزار، خیبرپختونخوا 3 کروڑ 5 لاکھ 20 ہزار، فاٹا 50 لاکھ اور اسلام آباد 20 لاکھ ہے۔ سندھ کی 35 فیصد آبادی کراچی اور حیدرآباد میں رہتی ہے۔ کراچی ایک کروڑ 49 لاکھ 10 ہزار آبادی کے ساتھ ملک کا بڑا شہر ہے۔ 19 سال میں اس کی آبادی میں 59.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لاہور شہر کی آبادی ایک کروڑ 11 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے جس میں 116.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔