ملک میں انصاف ،تعلیم ،عدل وصحت کے بہتر نظام بناناچاہتے ہیں ، پا کستان دوقومی نظریہ پر وجود میں آیا اسی نظریہ پر پاکستان تا قیامت قائم ودائم رہے گا ، اسمبلیوں میں پہنچ کر ملک وقوم کی خدمت اور خلفاء راشدیں کا نظام لانا چاہتے ہیں

براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا تجدید عہد وفا جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب

جمعرات 26 اپریل 2018 23:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان دوقومی نظریہ پر وجود میں آیا اسی نظریہ پر پاکستان تا قیامت قائم ودائم رہے گا ،ملک میں انصاف ،تعلیم ،عدل وصحت کے بہتر نظام بناناچاہتے ہیں ،پاکستان کی ترقی وخو شحالی کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور کرتے رہینگے ،خوف خدا اور عشق رسول کے اُصول پر چل کر ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیا جاسکتا ہے ،70سال گذرنے کے باوجودووٹ دینے والوں کا اعتماد بحال نہیں کیاگیااور نہ ہی ووٹ کو عزت دی گئی ،عوامی مسائل حل نہ کرنیوالے اور غریبوں کو انصاف ،تعلیم ،صحت سے محروم رکھنے والوں کو اپنے مفاد کیلئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ یاد آگیا ،ووٹ کی توقیر وتعظیم عوام کو ان کے حقوق مہیا اور بنیادی مسائل حل کرنے سے ملتی ہے ،ووٹ کا تقدس صرف نعرئوں اور دعوئوں سے بحال نہیں ہوگا ،اسمبلیوں میں پہنچ کر ملک وقوم کی خدمت اور خلفاء راشدیں کا نظام لانا چاہتے ہیں ،تنظیمی کارکنوں ،ذمہ داران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں حائل رکاوٹوں کو شعور سے ہٹائیں بصورت دیگر پر امن عوامی احتجاج کا راستہ اپنائیں ،عوام کو پہلے بھی تنہا نہیں چھوڑا انشاء اللہ آئندہ بھی نہیں چھوڑینگے ،سول اپوزیشن کا حکمرانوں کے سامنے کردار ادا کیا اور عوامی مسائل کے حل کیلئے آئندہ بھی سول پوزیشن کا کردار ادا کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھار ادار بخاری مسجد میں ڈسٹرکٹ سائوتھ کے تحت تجدید عہد وفا جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سندھ کے صدر نور احمد قاسمی ،ارکان مرکزی رابطہ کمیٹی ،محمد شہزاد قادری ،محمد مبین قادری ،محمد طیب قادری ،محمد آفتاب قادری ارکان علماء بورڈ بھی موجود تھے ، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قوم لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کرنے والوں سے تنگ آچکی ہے،ملک سے کرپشن کاوہی قیادت خاتمہ کرسکتی ہے جس کا اپنا دامن صاف ستھرااور کردار بے داغ ہو،آئندہ عام انتخابات ملک دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے،پاکستان سنی تحریک عوام کے درد اور مسائل کو سمجھتی اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،عوام نے موقع فراہم کیا تو انشاء اللہ عوامی مسائل اور ملکی ترقی کیلئے تمام صلاحیتیں برئوئے کار لائینگے،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ جب آئین وقانون کی پاسداری اور فیصلے نہیں کرینگے تو عدلیہ تو فیصلہ کریگی ،خواجہ آصف نااہلی حیران کن نہیں ،آئین اپنا راستہ خود بناتا ہے ،پارلیمنٹ ٹھوس قانون سازی کرئے تاکہ کرپشن کا درازہ ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے ۔