چنیوٹ میں مطالبات کے حق میں میڈیکل سٹور مالکان کی شٹرڈائون ہڑتال

جمعرات 26 اپریل 2018 23:52

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) ضلع بھر میں مطالبات کے حق میں میڈیکل سٹور مالکان کی جانب سے شٹرڈائون ہڑتال کی گئی ادویات کے حصول کیلئے مریض ذلیل و خوار ہو گئے تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر چنیوٹ شہر میں تمام میڈیکل سٹور مالکان نے پنجاب حکومت کی ڈرگ ایکٹ میں ظالمانہ ترمیم کے خلاف مکمل ہڑتال کی میڈیکل سٹور بند ہونے سے ادویات کیلئے لوگوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دوسری طرف ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہناہے کہ حکومت جتنی دیر تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہڑتال جاری رہے گی حکومت فوری طور پر ڈرگ ایکٹ میں ہونے والی ظالمانہ ترمیم کو واپس لے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پھر ہماری ہڑتال غیر معینہ مدت کیلئے جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :