این ایچ اے سی پیک کے منصوبوں سمیت دیگر شاہراتی تعمیرات کے منصوبوں پر سات کھرب روپے سے زائد خرچ کر رہی ہے،اقتصادی سروے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) حکومت کے موجودہ اقتصادی سروے کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں سمیت دیگر شاہراتی تعمیرات کے منصوبوں کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) 2017-18ء کے تحت سات کھرب روپے سے زائد خرچ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق سی پیک کے ذریعے پاکستان اپنے شاندار محل وقوع کو ارضی و معاشی استفادہ میں بلدنے کا خواہاں ہے۔

یہ چین کے ساتھ بہتر تجارت کے لئے بڑے حجم کا دو طرفہ پراجیکٹ ہے جس کے تحت پاکستان میں غیر مرئی اور جامد انفراسٹرکچر بنایا جا رہا ہے۔ سی پیک کے مقاصد میں پاکستان کی معیشت کو اس کی سڑکوں، ریل، ہوائی اور توانائی پر مبنی نقل و حمل کے نظام کی جدید خطوط پر تعمیر اور گوادر اور کراچی کی گہرے پانیوں کی بندرگاہوں کو چین اور دیگر عالمی معیشتوں سے منسلک کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :