عالیہ بھٹ اور مہیش بھٹ کی ٹویٹر پرفلم ’’راضی ‘‘ کے گانے ’’دلبرو‘‘ پر جذباتی گفتگو

جمعہ 27 اپریل 2018 12:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کے والد و فلمساز مہیش بھٹ نے ٹویٹر پرفلم ’’راضی ‘‘ کے گانے ’’دلبرو‘‘ پر جذباتی گفتگو کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’’راضی‘‘ کے گانے ’’دلبرو‘‘ سے متعلق ٹویٹر پر کہا کہ میں یہ گانا سن کر جذباتی ہوگئی اور آنکھوں میں آنسو آگئے کیونکہ یہ گانامیرے والد کے ساتھ تعلقات اور دوستی کی عکاسی کرتا ہے جنہوں نے میرا ہاتھ تھامے رکھا اور مجھے آگے بڑھنے اور اڑنے دیا جس پر مہیش بھٹ نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں اور گانے کے الفاظ سن کر میری بھی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ’’راضی‘‘، ’’براہمسترا‘‘، ’’کلنک‘‘ اور ’’گلی بوائے ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :