خواجہ آصف کا تکبر انہیں لے ڈوبا ہے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ اپریل 11:45

خواجہ آصف کا تکبر انہیں لے ڈوبا ہے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل2018ء)  گزشتہ روز سینئیر سیاست دان خواجہ آصف کو بیرون ملک نوکری اور اقامہ کی بنیاد پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تا حیات نا اہل قرار دیا تھا۔جس متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون ا لرشید کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی نا اہلی سے ن لیگ مزید کمزور ہو گی۔کیونکہ خواجہ اصف ن لیگ کے فرنٹ مین سمجھے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

اور خواجہ آصف دوسروں پر جملہ بازی بہت کرتے تھے یہاں تک اسمبلی میں خواجہ آصف نے بینظیر بھٹو پر بھی جملہ بازی کی۔اور خواجہ آصف کی یہی ایک خوبی تھی جس وجہ سے انہیں ن لیگ م،یں پسند کیا جاتا تھا اور اسی بنیاد پر خواجہ آصف کو پروموٹ کیا جاتا تھا۔ہارون الرشید کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی توہین کرنے کا نتیجہ ہمیشہ غلط نکلتا ہے۔اور خواجہ آصف کا تکبر ان کو لے ڈوبا ہے۔۔خواجہ آصف تو تب چلتے تھے تو دوسروں کو انسان نہیں سمجھتے تھے اور آجا ان کا تکبر ہی ان کو لے ڈوبا ہے۔