ٹی ایم اے کے زیراہتمام چکدرہ میں صفائی کے بارے میں آگاہی مہم کاانعقاد

جمعہ 27 اپریل 2018 12:36

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء)ٹی ایم اے کے زیراہتمام چکدرہ میں صفائی آگاہی واک کاانعقادکیاگیاجس میںاسسٹنٹ کمشنرشاہ جمیل خان،ٹی ایم او،تحصیل ناظم ،تحصیل کونسلرعبدالسلام ایڈوکیٹ اورانجمن تاجران کے صدر، سکول کے بچوں،دکانداروں اورشہریوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرزاورکتبے اٹھارکھے تھے جن پرصفائی کی اہمیت کے بارے میں نعرے درج تھیں۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنراورتحصیل ناظم نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے ۔انہوںنے عوام پرزوردیاکہ اپنے اردگرد ماحول کوصاف رکھیں۔