وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

جمعہ 27 اپریل 2018 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ، ریونیو اور اکنامک افیئر لگائے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کی بحیثیت وفاقی وزیر حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس کے دوران صدر مملکت ممنون حسین نے مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام اور سیاسی کارکنوں نے شرکت کی۔