بلدیو کمار رہائی کے بعد سوات پہنچ گئے

جمعہ 27 اپریل 2018 15:20

بلدیو کمار رہائی کے بعد سوات پہنچ گئے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سابق مشیر سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بلدیو کمار عدالت کے حکم پر رہائی کے بعد سوات میں اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بلدیو کمار اور ان کے 4 ساتھیوں کو گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حکم پر ڈگر جیل بونیر سے رہا کیا گیا تھا، جمعہ کو بھی بلدیو کمار کے گھر پر دوستوں اور رشتہ داروں کا تانتا بندھا رہا اور انہیں رہائی پر مبارکبادیں دی جاتی رہیں۔