فلم ’’ بازار‘‘ کے تشہیری گانے کی عکسبندی مئی کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی

جمعہ 27 اپریل 2018 15:21

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’ بازار‘‘ کے تشہیریگانے کی عکسبندی مئی کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار گورو چاولہ کی فلم’’ بازار‘‘ کے معاون پروڈیوسر اجے کپور نے کہا ہے کہ فلم کے تشہیری گانے کی عکسبندی مئی کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی جو اداکار سیف علی خان، رادھیکا اپتے، چترنگدا سنگھ پر عکسبند کیا جائے گاجبکہ روہن مہرا اس فلم سے کیریئر کا آغاز کریں گے۔ فلم آئندہ سال 26اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :