ڈرگ ایکٹ کیخلاف دوسرے روز بھی شٹر ڈائون ہڑتال،

میڈیکل سٹورز بند ،مریض ادویات کے حصول کیلئے رل گئے فارما سیکٹر کی جانب سے لاہور ، ملتان ،فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں ڈرگ ایکٹ کے خلاف بھرپور احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا میڈیکل سٹورز مالکان کے جائز مطالبات فوری تسلیم کیا جائے ،پنجاب ڈرگ ترمیم ایکٹ کو فی الفور واپس لیا جائے‘پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعہ 27 اپریل 2018 16:47

ڈرگ ایکٹ کیخلاف دوسرے روز بھی شٹر ڈائون ہڑتال،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) ڈرگ ایسوسی ایشز کی جانب سے ڈرگ ایکٹ 2017ء کے خلاف دوسرے روز بھی شٹر ڈائون ہڑتال کے باعث میڈیکل سٹورز بند رہے جس کی وجہ سے مریض جان بچانے والی ادویات کے حصول کے لئے رل گئے،فارما سیکٹر کی جانب سے لاہور ، ملتان ،فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں ڈرگ ایکٹ کے خلاف بھرپور احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن فا رما سیو ٹیکل مینو فیکچررز ایسو سی ا یشن ،جوا ئنٹ ایکشن کمیٹی ،پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن ،پا کستا ن کیمسٹ اینڈ ڈر گ ایسو سی ا یشن ،پاکستان کیمسٹ کونسل ،پاکستان ڈسٹریبوٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے ڈرگ ایکٹ 2017کے خلاف لاہور سمیت صوبے بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی ۔

(جاری ہے)

میڈیکل سٹورز بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ادھر ادھر بھٹکتے رہے ۔ لاہور، ملتان، حافظ آباد، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، جہانیاں، سوہاوہ ،فیصل آباد ، کندیاں، چشمہ، پپلاں، ہرنولی، بھکر، بہاولنگر سمیت دیگر شہروں میں چند بڑے ناموں کے علاوہ میڈیکل سٹورز اور فارمیسی پوائنٹس بند رہے جس کی وجہ سے مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔

جبکہ فارما سیکٹر کی جانب سے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا ۔عہدیداران کا کہنا تھا کہ ڈرگز تر میمی ایکٹ 2017ء کے حوا لے سے فا رما سیکٹر پچھلے ایک سا ل سے زیادہ عرصے سے مسلسل سرا پا احتجا ج ہے۔ متعدد میٹنگز ہونے کے بعد ایک متفقہ بل پر معاہدہ ہوچکا تھا۔ مگر اس پر کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی۔حکو مت پنجا ب کی طر ف سے اعلیٰ تر ین سطح کی یقین دہا نیو ں کے با وجو د معاملہ ابھی تک حل طلب ہے۔

پو را فارما سیکٹر حکو متی طر ز عمل کی و جہ سے شد ید مشکلا ت کا شکا ر ہے۔پیدا وا ری یو نٹس ، ڈسٹر ی بیو شن سیٹ اپ، ہول سیلر ز اور ریٹیلر ز اس حد تک پر یشا ن اور عد م تحفظ کا شکا ر ہیں کہ ما سوا ئے احتجا ج کے اور کو ئی را ستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجا ب کی پا لیسی کی و جہ سے صر ف پنجا ب ہی نہیں پو را ملک متا ثر ہو رہا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی بے حسی اور عدم دلچسپی سے شٹر ڈاون ہو رہا ہے اور حکومت ہی اسکی ذمہ دار ہے۔

اگر آج بھی حکومت پنجاب ملکی مفاد میں بالغ نظری کا مظاہرہ کر ے اور معاملات طے کرے تو یہ احتجاجی تحریک ختم ہو سکتی ہے۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نو شین حامد نے میڈیکل سٹورز مالکان کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ڈرگ ترمیم ایکٹ کی فی الفور واپس لیا جائے۔

پنجاب بھر میں میڈیکل سٹوروں کی شٹر ڈائون ہڑتال کے باعث غیر مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔لاہور شہر میں چند ایک میڈیکل سٹرور کھولے ہیں۔جبکہ ملتان ،سرگودھا،فیصل آباد،شیخوپورہ سمیت کئی شہروں میں میڈیکل سٹورز بند ہیں۔میوہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں کئی مریضوں کے اسی وجہ سے آپریشن بھی ملتوی ہو گئے ہیں لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ میڈیکل سٹور ملکان کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کیا جائے۔