اسکالرصاحبزادہ سلطان ریاض الحسن قادری کی ٰ ڈاکٹر حاجی حنیف طیب سے ملاقات

جمعہ 27 اپریل 2018 17:17

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) اسکالرصاحبزادہ سلطان ریاض الحسن قادری کی ٰ سابق وفاقی وزیرڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب سے ملاقات کی،باہمی دلچسپی اور سماجی سرگرمیوں پر بات چیت۔ترجمان المصطفی کے مطابق امریکہ سے آئے ہوئے عالمی روحانی اسکالرصاحبزادہ سلطان ریاض الحسن قادری کی سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ڈاکٹر حاجی حنیف طیب سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کراچی میں المصطفیٰ کے سرپرست اعلی اور سماجی خدمات کے میدان میں المصطفیٰ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پرخراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ کراچی یونیورسٹی نے حاجی حنیف طیب کو سماجی وملی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُنہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطاکی وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔امریکہ کی ہرریاست میں جب بھی پاکستانی کسی تقریب میں جمع ہوتے ہیں تو وہاں ڈاکٹر حنیف کا تذکرہ اچھے لفظوں میں کیاجاتا ہے۔اس موقع پر محمد اقبال سلیمان،جاوید للطیف بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :