محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر پوسٹنگ پرعملدرآمد روک دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 17:21

لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی انٹرڈسٹرکٹ ٹرانسفر پوسٹنگ پر عملدرآمدعارضی طورپر روک دیا،ڈی پی آئی ایلیمنٹری کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ای ایس ای،ایس ای ایس ای ،پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں تقرروتبادلوںکیلئے پراسس کو فی الحال روک دیا گیا ہے جبکہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز ایلیمنٹری پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعدصوبہ کے ہزاروں مردوخواتین اساتذہ متاثر ہورہے ہیں،متعدد اساتذہ ریلیو ہونے کے بعد دھکے کھانے پر مجبور ہیں جبکہ اکثر اساتذہ ڈی سی آفس سے نئے آرڈرزبھی وصول کرچکے ہیں لیکن ڈی پی آئی سکولزکی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد مردوخواتین اساتذہ کیلئے پریشان کن صورتحال بن چکی ہے۔یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اساتذہ کے تقرروتبادلوں پر یکم اپریل سے پابندی ہٹا دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :