پنڈی میں ریٹائرڈ ائیر کموڈور کی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ، فوج بلوا لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 اپریل 2018 17:01

پنڈی میں ریٹائرڈ ائیر کموڈور کی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2018ء) : سوشل میڈیا پر گذشتہ دو روز سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ۔ اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک شخص غلط پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے معاملے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں سے لڑ رہا ہے اورساتھ ہی کچھ فوج کے اہلکار بھی کھڑے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ارشد شریف نے کہا کہ غلط پارکنگ کرنے والا شخص ریٹائرڈ ائیر کموڈور ضیاء الرحمان ہے۔

(جاری ہے)

گاڑی غلط پارک کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے قوانین لاگو کرنے کی کوشش کی تو اس پر پہلے تو تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد آٹومیٹڈ ہتھیاروں کے ساتھ وردی میں ملبوس ائیر فورس کے اہلکاروں کو بُلوا لیا گیا۔ ارشد شریف نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ کیا ان وردی والوں کو عوام کے ٹیکس کا پیسہ اس لیے دیا جاتا ہے کہ یہ قوانین لاگو کروانے والوں پر آ کر بندوقیں تانیں۔ ان اہلکاروں نے ریٹائرڈ ائیر کموڈور کے بُلانے پر غنڈوں کی طرح وہاں آ کر قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔ ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: