سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت بین الصوبائی رابطہ کی 10 جاری، 5 نئی سکیموں کے لئے 3 ارب 55 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص

سات شہروں میں ہاکی ٹرف کی تبدیلی کے لئے 42 کروڑ 31 لاکھ چمن میں فٹ بال سٹیڈیم کی تعمیر کے لئیاڑھائی کروڑ روپے شامل

جمعہ 27 اپریل 2018 18:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے لئے بین الصوبائی رابطہ کی دس جاری اور پانچ نئی سکیموں کے لئے تین ارب 55 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، صوبوں اور وفاق کے 50، 50 فیصد شیئر کی بنیاد پر ملک بھر میں 100 سٹیڈیم تعمیر کرنے کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اس منصوبے پر کل لاگت دو ارب 50 کروڑ روپے آئے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق جاری سکیموں میں نارووال میں نیشنل سپورٹس سٹی کی تعمیر کے لئے 46 کروڑ 70 لاکھ، سپورٹس کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے 84 کروڑ 84 لاکھ، اسلام آباد فیصل آباد سمیت سات شہروں میں ہاکی ٹرف کی تبدیلی کے لئے 42 کروڑ 31 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نئی سکیموں میں چمن میں فٹ بال سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے دو کروڑ 50 لاکھ روپے، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہاکی ٹرف بچھانے کے لئے 15 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :