پی ایس ڈی پی کے تحت سپارکو کے تین نئے، ایک جاری منصوبے کے لئے چار ارب 70 کروڑ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں سپارکو کے تین نئے اور ایک جاری منصوبے کے لئے چار ارب 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے گئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق جاری منصوبے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں پاکستان ریمورٹ سینسنگ سیٹلائیٹ کے لئے دو ارب 15 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نئی سکیموں میں گلگت بلتستان ریسرچ سینٹر سپیس اپیلی کیشن کی تعمیر کے لئے 20 کروڑ روپے، لاہور اور کراچی پاک سیٹ ایم ایم آئی کے لئے ایک ارب 35 کروڑ اور پاکستان سپیس سینٹر اسلام آباد لاہور اور کراچی کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :